حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 383
383 پھر مباہلہ کر لیتے ہیں۔جیسا کہ آپ نے فرمایا۔وان هذا هو الحق ورب الكعبة وباطل ما يزعم اهل التشيع والسنة۔فلا تعجلوا على واطلبوا الهدى من حضرة العزة واتونى طالبين فان تعرضوا ولا تقبلوا فتعالوا ندع ابناء نا وابناء كم ونساء نا نساء كم ثم نبتهل فنجعل لعنة الله على الكاذبين۔(سرالخلافہ۔روحانی خزائن جلد ۸ صفحه۳۸۰) ترجمہ:۔اور یقینا یہ حق ہے اور رب کعبہ کی قسم کہ اہل تشیع اور اہل سنت کا خیال غلط ہے اور میرے متعلق جلدی مت کرو اور خدا کے حضور سے ہدایت طلب کرو۔اور میرے پاس کچھ حاصل کرنے کی نیت سے آؤ۔اور اگر آپ نے اعراض کیا اور مجھے قبول نہ کیا تو پھر قرآن کریم کے اس حکم فتعالوا ندع۔على الكاذبين کے تحت مباہلہ کر لو۔