حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 294 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 294

294 ڈاکٹر جگن ناتھ صاحب ملازم ریاست جموں کو آسمانی نشانوں کی طرف دعوت ” میرے مخلص دوست اور للہی رفیق اخویم حضرت مولوی حکیم نور دین صاحب فانی فی ابتغاء مرضات ربانی ملازم و معالج ریاست جموں نے ایک عنایت نامہ مورخہ ۷ جنوری ۱۸۹۲ ء اس عاجز کی طرف بھیجا ہے جس کی عبارت کسی قدر نیچے لکھی جاتی ہے اور وہ یہ ہے۔خاکسار نابکار نور الدین بحضور خدام والا مقام حضرت مسیح الزمان سلمه الرحمن السلام علیکم کے بعد بکمال ادب عرض پرداز ہے۔غریب نواز۔پر یروز ایک عرضی خدمت میں روانہ کی۔اس کے بعد یہاں جموں میں ایک عجیب طوفان بے تمیزی کی خبر پہنچی۔جس کو بضرورت تفصیل کے ساتھ لکھنا مناسب سمجھتا ہوں۔ازالہ اوہام میں حضور والا نے ڈاکٹر جگن ناتھ کی نسبت ارقام فرمایا ہے کہ وہ گریز کر گئے۔اب ڈاکٹر صاحب نے بہت سے ایسے لوگوں کو جو اس معاملہ سے آگاہ تھے۔کہا ہے سیاہی سے یہ بات لکھی گئی ہے۔سرخی سے اس پر قلم پھیر دو۔میں نے ہرگز گریز نہیں کیا۔اور نہ کسی نشان کی تخصیص چاہی۔مردہ کا زندہ کرنا میں نہیں چاہتا اور نہ خشک درخت کا ہرا ہونا۔یعنی بلا تخصیص کوئی نشان چاہتا ہوں جو انسانی طاقت سے بالا تر ہو۔اب ناظرین پر واضح ہو کہ پہلے ڈاکٹر صاحب موصوف نے اپنے ایک خط میں نشانوں کو تخصیص کے ساتھ طلب کیا تھا جیسے مردہ زندہ کرنا وغیرہ اس پر انکی خدمت میں خط لکھا گیا کہ تخصیص ناجائز ہے خدائے تعالیٰ اپنے ارادہ اور اپنے مصالح کے موافق نشان ظاہر کرتا ہے اور جب کہ نشان کہتے ہی اسکو ہیں جو انسانی طاقتوں سے بالا تر ہو تو