حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 195 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 195

195 دقائق قرآن کریم اور احادیث نبویہ کے سمجھنے والے ہیں۔اگر ثابت نہ کر سکے تو پھر یہ ثابت ہو جائے گا کہ یہ لوگ دقائق و حقائق بلکہ سطحی معنوں قرآن اور حدیث کے سمجھنے سے بھی قاصر اور سراسر غبی اور پلید اور در پردہ اللہ اور رسول کے دشمن ہیں کہ محض الحاد کی راہ سے واقعی اور حقیقی معنوں کو ترک کر کے اپنے گھر کے ایک نئے معنے گھڑتے ہیں۔“ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰۴۶۰۳) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لفظ ” الدجال“ کے متعلق چیلنج کو ایک دوسرے مقام پر دہراتے ہوئے فرمایا:۔الد جال کے لفظ کی نسبت جسقدر آپ نے بیان کیا وہ سب لغو ہے۔آپ نہیں جانتے کہ دجال معہود کے لئے الہ جال ایک نام مقرر ہو چکا ہے۔دیکھو صحیح بخاری صفحه ۱۰۵۵۔اگر آپ اکڈ جبال صحیح بخاری میں بجز دجال معہود کے کسی اور کی نسبت اطلاق ہونا ثابت کر دیں تو پانچ روپیہ آپ کی نذر ہوں گے۔ورنہ اے مولوی صاحب ان فضول ضدوں سے باز آؤ۔ان السمع و البــصــــر والـــفــؤاد كـــل اولئک کان عنه مسئولا آپ اگر کچھ حدیث سمجھنے کا ملکہ رکھتے ہیں اکڑ جال کے لفظ سے استعمال صحیح بخاری یا صحیح مسلم میں بغیر دجال معہود کے کسی اور میں ثابت کریں۔ورنہ بقول آپ کی ایسی باتیں کرنا اس شخص کا کام ہے جس کو حدیث بلکہ کسی شخص کا کلام سمجھنے سے کوئی تعلق نہ ہو۔یہ آپ ہی کا فقرہ ہے آپ ناراض نہ ہوں۔ایں ہمہ سنگ است که برسرے من زدی۔“ (الحق مباحثہ لدھیانہ۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه (۱۲۱) اپنے دعویٰ کے خلاف دلائل پیش کرنے کی دعوت ”ہاں اگر مولوی صاحب نفس دعوی میں جو میں نے کیا ہے بالمقابل دلائل پیش کرنے