حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 119
119 مصنف کو اس تیز دھار سے ہلاک کر دینا عظیم معجزے کی حیثیت رکھتا ہے۔اس واقعہ کے بعد حضرت اقدس نے دوبارہ پیر مہر علی شاہ اور دیگر تمام علماء کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی غیرت کو ان الفاظ میں للکارا۔عالم علم سے پہچانا جاتا ہے۔ہمارے مخالفین میں دراصل کوئی عالم نہیں ہے۔ایک بھی نہیں ہے ورنہ کیوں مقابلہ میں عربی فصیح بلیغ تفسیر لکھ کر اپنا علم ہونا ثابت نہیں کرتے۔ایک آنکھوں والے کو اگر الزام دیا جائے کہ تو نا بینا ہے تو وہ غصہ کرتا ہے۔غیرت کھاتا ہے اور صبر نہیں کرتا جب تک اپنے بینا ہونے کا ثبوت نہ دے۔ان لوگوں کو چاہئے کہ اپنا عالم ہونا اپنا علم دکھا کر ثابت کریں۔“ (ملفوظات نیا ایڈیشن جلد اصفحہ ۴۴) مگر کسی کو بھی اس میدان میں اترنے کی توفیق نہ مل سکی۔