حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 108 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 108

108 اعجاز مسیح کی اشاعت اس اعلان کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی خاص تائید سےحضرت اقدس علیہ السلام نے مدت معینہ کے اندر ۲۳ فروری ۱۹۰۱ء کو اعجاز مسیح “ کے نام سے فصیح و بلیغ عربی زبان میں سورۃ فاتحہ کی تفسیر شائع کر دی اور اس کتاب کے سرورق پر آپ نے یہ پیشگوئی کرتے ہوئے بڑی تحدی سے فرمایا کہ یہ ایک لاجواب کتاب ہے۔فرمایا:۔فــانــه كتاب ليس له جواب فمن قام للجواب و تنمر فسوف يرى انه تقدم و تدمر “ یعنی یہ ایک ایسی کتاب ہے کہ کوئی شخص اس کا جواب لکھنے پر قادر نہیں ہو سکے گا۔اور جس شخص نے بھی اس کا جواب لکھنے پر کمر باندھی اور تیاری شروع کی وہ سخت نادم اور ذلیل ہوگا۔نیز آپ نے فرمایا:۔ان ذلك الرجل الغمر ان لم يستطع ان يتولى بنفسه هذا الامر۔فله ان يشرك به من العلماء الزمر۔او يدعو من العرب طائفة الادباء۔او يطلب من صلحاء قومه همة و دعاء لهذه اللاداء۔و ما قلت هذا القول الا ليعلم الناس انهم كلهم جاهلون ولا يستطيع احد منهم ان يكتب كمثل هذا و لا يقدرون۔و ليس من الصواب ان يقال ان هذا لرجل المدعو كان عالما فى سابق الزمان۔و اما في هذا الوقت فقد انعدم علمه كثلج ينعدم بالذوبان و نسج عليه عناكب النسيان۔“ اعجاز امسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۳،۴۲) کہ یہ صاحب نادان شخص اگر از خود اس کام کی طاقت نہیں رکھتے تو میری طرف سے