حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 87 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 87

87 تھے آپ مجلس میں بیٹھ کر صیح و بلیغ عربی زبان میں نئے حقائق و معارف پر مشتمل تفسیر ہرگز نہ لکھ سکتے۔اور اس طرح مخالف علماء کے اعتراضوں کی صداقت بآسانی لوگوں پر واضح ہو جاتی۔لیکن ان کے اس طرف رخ نہ کرنے اور ہر دفعہ عذر اور بہانے بنا کر دعوت مقابلہ کو قبول نہ کرنے سے صاف ظاہر ہو گیا کہ ان کے تمام اعتراضات لغو اور باطل تھے اور حضرت اقدس کو اللہ تعالیٰ نے عربی زبان کا علم عطا فرمایا تھا اور یہی وجہ تھی کہ مخالفین کو آپ کے مقابلہ میں آنے کی جرات نہ ہوئی۔