چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 85 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 85

85 19 قیموں کی پرورش کرنے والا انسان جنت میں رسول پاک کے ساتھ ہو گا عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَكَافِلُ اليتيم في الجنةِ كَهَاتَني وَأَشَارَ بِأَصْبَعَيْهِ يَعْنِي: السَّبَابَةَ والوسطى۔(سنن الترمذي ابواب البر والصلة باب ما جاء في رحمة اليتيم وكفالته ) ترجمہ : سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ میں اور یتیم کی پرورش اور حفاظت کرنے والا مسلمان جنت میں اس طرح ہوں گے جس طرح کہ میری یہ دو انگلیاں ہیں اور یہ فرماتے ہوئے آپ نے اپنے ہاتھ کی دو انگلیاں اٹھا کر باہم پیوست کر دیں۔تشریح: یتیم بچے قوم کا ایک نہایت قیمتی خزانہ ہوتے ہیں اور اسلام نے یتیموں کی پرورش اور حفاظت کے متعلق انتہائی تاکید کی ہے۔چنانچہ اس حدیث کے الفاظ اس غیر معمولی تاکید کے علم بردار ہیں۔آنحضرت صلی اللہ یکم یتیم کی حفاظت کرنے والے مسلمان کے متعلق