چالیس جواہر پارے — Page 57
57 12 ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا سامنے افضل ترین جہاد ہے عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ وَضَعَ رِجْلَهُ في العزيز ألى الجهاد أفضَلُ قَالَ: كَلِمَةُ على عِندَ سُلطان جائر۔(سنن النسائي كتاب البيعة، فضل من تكلم بالحق عند امام جائر سة ترجمہ : طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک شخص نے ایسے وقت میں رسول اللہ صلی العلیم سے سوال کیا جب آپ ایک سفر پر جاتے ہوئے اپنی رکاب میں پاؤں ڈال رہے تھے اس نے پوچھا۔یارسول اللہ ! کون سا جہاد افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا۔انصاف کے رستے سے بھٹکے ہوئے بادشاہ کے سامنے کلمہ حق کہنا۔“ تشریح: اگر ایک طرف اسلام نے مسلمانوں کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ اپنے امیر یا حاکم کی اطاعت کا اعلیٰ نمونہ دکھائیں اور اس کے احکام کو توجہ سے سنیں اور شرح صدر سے بجالائیں تو دوسری طرف اس نے ماتحتوں کا بھی یہ فرض مقرر کیا ہے کہ اگر ان کا بادشاہ یا امیر یا حاکم