چالیس جواہر پارے — Page 6
6 امام مالک کی طرح امام احمد بن حنبل بھی حدیث اور فقہ ہر دو کے امام سمجھے جاتے ہیں اور ان کی فقہ پر عمل کرنے والے مسلمان حنبلی کہلاتے ہیں۔امام احمد بن حنبل کے فرزند کی بے احتیاطی کی وجہ سے ان کے مجموعہ میں کمزور حدیثیں بھی راہ پاگئی ہیں ورنہ ان کا اپنا جمع کیا ہوا مجموعہ نہایت شاندار تھا۔فقہ کے باقی دو امام ، امام ابو حنیفہ (ولادت ۸۰ھ وفات ۱۵۰ھ) اور امام شافعی (ولادت ۱۰۵ھ وفات ۲۰۴ھ) ہیں۔امام ابو حنیفہ جن کے مقلدین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔عرف عام میں امام اعظم کہلاتے ہیں اور ان کا درجہ فقہ کے سارے اماموں میں بلند ترمانا گیا ہے۔امام ابو حنیفہ کی توجہ زیادہ تر فقہ کی تدوین کی طرف رہی لیکن امام شافعی کا حدیث کا مجموعہ بھی جو کتاب الائتم کہلاتا ہے کافی شہرت رکھتا ہے۔مشہور ہیں۔حدیث کی اقسام: محدثین نے حدیث کی بہت سی قسمیں قرار دی ہیں۔ان میں سے ذیل کی اقسام زیادہ (1) حدیث قولی : یعنی وہ حدیث جس میں آنحضرت صلی یم کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے الفاظ بیان کئے گئے ہوں مثلاً کوئی صحابی یہ بیان کرے کہ فلاں موقع پر آنحضرت صلی للہ ہم نے یہ تقریر فرمائی یا فلاں شخص کے ساتھ یہ گفتگو کی یا فلاں صحابی کو یہ حکم دیا وغیرہ وغیرہ۔