چالیس جواہر پارے — Page 136
136 بہت اچھا۔آپ کا گھر مستثنیٰ ہے۔پس جو شخص اپنے گھر کے اندر بیٹھار ہے گا یا تمہارے گھر میں پناہ لے گا وہ ہماری پناہ میں ہے'۔الغرض آپ نے دوسری قوموں کے لیڈروں کا انتہائی اکرام کیا اور اپنے صحابہ کو بھی اس کی تاکید فرمائی اور یہی وہ تعلیم ہے جو دنیا میں امن اور دلوں کی صفائی کا موجب بن سکتی ہے۔: ابو داؤد کتاب الخروج باب ما جاء فى خبر مكة