چالیس جواہر پارے — Page 130
130 32 اچھے اخلاق سے بہتر کوئی عمل نہیں عن أَبي الأَرْدَاءِ رَضى الله عنه ، عَنِ النَّبي صلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا مِن فى أفقل فى الميزان من حُسْنِ الخلي۔(سنن ابی داود کتاب الادب باب فی حسن الخلق) ترجمہ: ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ا ورم فرماتے تھے کہ خدا کے تول میں کوئی چیز اچھے اخلاق سے زیادہ وزن نہیں رکھتی۔تشریح: اعلیٰ اخلاق دین کا آدھا حصہ ہوتا ہے اور اسلام نے اخلاق پر انتہائی زور دیا ہے حتی کہ اس حدیث میں آنحضرت صلی اللہ یکم فرماتے ہیں کہ اخلاق سے بڑھ کر خدا کے ترازو میں کسی چیز کا وزن نہیں اور ایک دوسری حدیث میں فرماتے ہیں کہ جو شخص بندوں کا شکر گزار نہیں بنتاوہ خدا کا بھی شکر گزار نہیں بن سکتا۔دراصل اعلیٰ اخلاق ہر نیکی کی بنیاد ہیں حتی کہ روحانیت بھی در حقیقت اخلاق ہی کا ایک ترقی یافتہ مقام ہے۔اسی لئے ہمارے آقا صلی للی کم نے اخلاق کی درستی پر بہت زور دیا ہے اور اس بارے میں اتنی حدیثیں بیان ہوئی ہیں کہ شمار سے باہر ہیں۔