چالیس جواہر پارے — Page 1
1 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم تمهید حدیث کی تعریف حدیث ایک عربی لفظ ہے جس کے بنیادی معنی ایسی نئی بات کے ہیں جو یا تو بالکل ہی نئی ہو یا نئے انداز میں پیش کی گئی ہو۔چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام بھی نئے اور بیش بہا حقائق پر مشتمل ہے اس لئے اس کا نام اصطلاحاً حدیث رکھا گیا ہے۔پس حدیث اس مقدس کلام کا نام ہے جو ہمارے آقا آنحضرت صلی اللہ ظلم فداہ نفسی) کی زبان مبارک سے نکلا یا جس میں آپ کی پاکیزہ زندگی کا کوئی چشم دید واقعہ بیان کیا گیا اور پھر آپ کے صحابہ اور بعد کے مسلمان راویوں کے ذریعہ وہ کچھ عرصہ کے بعد تحریر میں لا کر محفوظ کر لیا گیا۔عربوں کا حافظہ جیسا کہ عیسائی مؤرخوں تک نے بر ملا تسلیم کیا ہے غیر معمولی طور پر عمدہ تھا اور جو بات بھی وہ سنتے یا دیکھتے تھے اسے بڑی حفاظت کے ساتھ یاد رکھتے تھے اور چونکہ حدیث ایک مقدس دینی علم ہے اس لئے اس معاملہ میں خصوصیت کے ساتھ بڑی احتیاط اور بڑی امانت اور دیانت سے کام لیا گیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کو غیر معمولی حفاظت کے ساتھ پیچھے آنے والی نسلوں تک پہنچایا گیا۔بے شک بعض راوی حافظہ اور سمجھ اور دیانت کے لحاظ سے ایسے پکے نہیں تھے کہ ان کی روایتوں پر پورا اعتماد کیا جاسکے مگر حدیث