چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 115 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 115

115 27 دل ٹھیک ہو تو سارے اعضاء خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں مَن عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْن بَهِيرٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ۔۔۔أَلَا وَإِنَّ فِي الجَسَدِ مُضْغَةً: إِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ كُلُهُ وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الجَسَدُ كُلُّهُ أَلَا وَهِيَ القَلْبُ۔(صحیح البخاری کتاب الایمان باب فضل من استبر الدينه) ترجمہ : نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی یہ تم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ انسان کے جسم میں ایک گوشت کا ٹکڑا ہے کہ جب وہ اچھا ہو جائے تو تمام جسم اچھا ہو جاتا ہے اور جب وہ خراب ہو جائے تو تمام جسم خراب ہو جاتا ہے اور اے مسلمانو ! ہوشیار ہو کر سن لو کہ وہ دل ہے۔تشریح : اس حدیث میں نفس کی اصلاح کا لطیف فلسفہ بیان کیا گیا ہے اور وہ یہ کہ انسان کے تمام اعمال کا منبع اس کا دل ہے اگر انسان کے دل میں نیک اور پاکیزہ جذبات ہوں گے تو اس کے سارے اعمال لاز ما نیکی کے رستہ پر چلیں گے لیکن اگر دل کے جذبات ناپاک اور