چالیس جواہر پارے — Page 112
112 56 دوسری قوموں کی مشابہت اختیار نہ کرو عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ منهم سنن أبي داود كتاب اللباس باب في لبس الشهرة) ترجمہ : عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ا یکم فرماتے تھے کہ جو شخص ( اپنی ملت اور قوم کا طریق چھوڑ کر ) کسی دوسری قوم کی مشابہت اختیار کرتا ہے وہ اسی قوم میں سے سمجھا جائے گا۔تشریح: یہ مختصر سی حدیث ایک نہایت لطیف نفسیاتی نکتہ پر مشتمل ہے اور اس سے مراد یہ ہے کہ جو شخص اپنی قوم کے طور و طریق اور اپنی قوم کے شعار کو چھوڑ کر کسی دوسری قوم کی مشابہت اختیار کرتا ہے اس کے متعلق یہی سمجھا جائے گا کہ اس کا دل اس دوسری قوم کے طور و طریق اور اس کے شعار سے متاثر ہو کر اس کی ذہنی غلامی اختیار کر چکا ہے کیونکہ اس قسم کے تشبہ کی خواہش در اصل احساس کمتری کی وجہ سے پید اہوتی ہے یعنی ایک شخص کسی قوم کے تہذیب و تمدن اور ان کے حالات و خیالات کو بہتر اور ارفع خیال کر کے اپنے آپ کو ان