چالیس جواہر پارے — Page 106
106 24 نشہ پیدا کرنے والی چیزوں کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے عن جابر بن عَبْدِ اللهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم ما أَشكر كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ (سنن أبي داود كتاب الاشربہ باب ما جاء في السكر ) ترجمہ : جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی السلام فرماتے تھے کہ جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کرتی ہو اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔تشریح یہ لطیف حدیث جہاں شراب اور ہر دوسری نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتی ہے وہاں اس حدیث میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ جب تک ایک بدی کو اس کی جڑھ سے نہ کاٹا جائے اور اس کے تمام امکانی رخنوں کو بند نہ کیا جائے اس کا سد باب ممکن نہیں ہو تا۔اس لئے یہ خیال کرنا کہ چونکہ شراب یا دوسری مسکرات کی تھوڑی مقدار نشہ پیدا نہیں کرتی لہذا ان کے محدود استعمال میں حرج نہیں ایک خطر ناک غلطی ہے۔انسانی فطرت کچھ اس طرح پر واقع ہوئی ہے کہ جب اسے کسی چیز کی اجازت دی جائے تو پھر وہ اس قسم کے باریک فرقوں کو ملحوظ نہیں رکھ سکتا کہ مجھے فلاں حد سے آگے نہیں جانا چاہیے۔خصوصاً نشہ پیدا کرنے والی چیزوں