بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 10 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 10

بدلتے ہیں، سال، مہینے اور دن بنتے ، موسموں میں تبدیلی واقع ہوتی ہے۔وہاں یہ اجرام بہت سے اور طریقوں سے بھی زمین اور اہل زمین پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ان کی بعض تاثیرات کا ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں مشاہدہ بھی کرتے رہتے ہیں اور ان کی کئی نئی تاثیرات سائنس روز بروز دریافت بھی کرتی رہتی ہے۔اور شاید کئی تاثیرات سائنس کبھی بھی دریافت نہ کر سکے۔علم النجوم کے ماہرین اور ہیئت دانوں نے سورج کے ستاروں میں حرکت کرنے اور زمین کے سورج کے گرد چکر لگانے کے حوالہ سے مختلف حساب لگا کر سال کے بارہ مہینوں کے لحاظ سے بارہ حصے بنائے ہیں اور انہیں بارہ برجوں کے نام دیئے ہیں۔کسی کی تاریخ پیدائش کے اعتبار سے اسے کسی برج کے تحت شمار کرنے میں تو بظاہر کوئی حرج کی بات نہیں لیکن ان خیالی اور فرضی برجوں سے علم غیب حاصل کرنے اور آئندہ زندگی کے بارہ میں پینگوئیوں کے دعاوی سب اٹکل پچو اور ٹک بندیوں کے زمرہ میں آتا ہے۔اس کا حقیقت اور مصفی اعلم غیب سے کوئی بھی تعلق نہیں۔(قسط نمبر 34، الفضل انٹر نیشنل 20 مئی 2022ء صفحہ 11) 10