بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 597 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 597

ایسے مضامین پڑھائے جاتے ہیں تو اس سے بچوں اور نوجوانوں میں زیادہ Frustration پیدا ہوتی ہے اور بعض بچے اور نوجوان اس برائی میں پڑ جاتے ہیں۔ہم ایسے لوگوں کو برا انہیں سمجھتے لیکن یہ فعل جس کو اللہ تعالیٰ نے بُرا کہا ہے وہ بہر حال بُرا ہے اور اس وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کو سزا بھی دی۔یہ تو نہیں ہو سکتا کہ اللہ تعالیٰ نے آج سے کئی ہزار سال پہلے ایک قوم کو اس برائی کی وجہ سے سزا دی ہو لیکن آجکل لوگ وہی برائی کریں تو اللہ تعالیٰ ان کو سزا نہ دے۔اللہ تعالیٰ کی پکڑ کے مختلف طریقے ہیں۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے خود ہی اس معاملہ میں سزا بھی دی تھی۔اب بھی اللہ تعالیٰ خود ہی فیصلہ کرے گا کہ ایسے لوگوں کا کیا کرنا ہے۔لیکن ہماری ہمدردی کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان لوگوں کو ان بُرے کاموں میں پڑنے سے بچائیں کیونکہ ہم مذہبی لحاظ سے اس چیز کو بُرا سمجھتے ہیں۔(قسط نمبر 51، الفضل انٹر نیشنل 25 مارچ 2023ء صفحہ 4) 597