بنیادی مسائل کے جوابات — Page 570
(جو ایک دعا ہے) ان کو پہنچا دیتا ہے۔اب ہم جو آواز سنتے ہیں اس میں ہوا ایک واسطہ ہے لیکن یہ واسطہ مردہ اور تمہارے درمیان نہیں۔لیکن السَّلامُ عَلَيْكُمْ میں خدا تعالیٰ ملائکہ کو واسطہ بنا دیتا ہے۔اسی طرح درود شریف ہے کہ ملائکہ آنحضرت ام کو پہنچا دیتے ہیں۔“ اخبار بدر مؤرخہ 16 مارچ 1904ء) حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ اسی بات کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: فرط محبت یا فرط غم میں غائب کو ندا کی جاتی ہے اس سے یہ مراد نہیں ہوتی کہ وہ بجسد عنصری موجود ہو بلکہ اظہار محبت کا یہ ایک طریق ہے۔“ الحکم مؤرخہ 10 فروری 1904ء) (قسط نمبر 6، الفضل انٹر نیشنل 15 جنوری 2021ء صفحہ 11) 570