بنیادی مسائل کے جوابات — Page 548
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ روح کی حقیقت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”اصل میں روح وہ چیز ہے جس کے ذریعہ کسی کو حیات ممتاز ملے۔پس وہ روح جو حیوان کو باقی چیزوں سے ممتاز کر رہی ہے اور وہ روح جس کے ساتھ انسان باقی حیوانوں سے ممتاز ہوتا ہے ان دونوں پر لفظ روح کا اطلاق ہوتا ہے۔یاوہ روح جو انسان کو باخد ابنادیتی ہے۔پس کلام الہی بھی ایک روح ہے جو انسان کو نئی زندگی بخشتا ہے۔“ (تفسیر کبیر جلد چہارم صفحہ 72) پس ان حوالہ جات سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان کی جسمانی اور روحانی پیدائش کے وقت انسانی قالب کی تیاری پر خدا تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہونے والی روح بالکل الگ چیز ہے اور مختلف بیکٹیریا میں پائی جانے والی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بالکل اور چیز ہے۔(قسط نمبر 49، الفضل انٹر نیشنل 24 فروری 2023ء صفحہ 11) 548