بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 461 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 461

گا کیونکہ ہر قسم کے ضروری امور کا اس میں بیان کیا گیا ہے اور اعتراضوں کے جواب دیئے گئے ہیں۔“ ( ملفوظات جلد نہم ، صفحہ 192، ایڈیشن 2022ء) پس اگر یہ بات درست ہوتی کہ جو شخص حضور علیہ السلام کی تمام کتب کو تین تین مرتبہ نہیں پڑھتا اسے دعوی کی سمجھ نہیں آسکتی تو حضور علیہ السلام ”حقیقۃ الوحی“ کے بارہ میں ایک دفعہ غور سے پڑھنے کی تاکید نہ فرماتے بلکہ فرماتے کہ اسے بھی باقی کتب کی طرح تین تین دفعہ پڑھیں۔حضور علیہ السلام نے خود ایسا کہیں نہیں تحریر فرمایا البتہ سیرت المہدی میں ایک روایت ہے کہ: ”حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے کہ جو شخص ہماری کتابوں کو کم از کم تین دفعہ نہیں پڑھتا اس میں ایک قسم کا کبر پایا جاتا ہے۔“ سیرت المہدی جلد اول صفحہ 365 روایت نمبر (410) اور اس روایت کا بھی وہی مطلب ہے جو اوپر میں نے بیان کر دیا ہے کہ دینی کتب کو چھوڑ کر صرف دنیوی کتب پڑھنا اور دینی علوم کو چھوڑ کر صرف دنیوی علوم حاصل کرنا انسان میں کبر کے پائے جانے کی عکاسی کرتا ہے۔پس ہر احمدی کو زیادہ سے زیادہ ان روحانی خزائن سے استفادہ (قسط نمبر 22، الفضل انٹر نیشنل 05 نومبر 2021ء صفحہ 11) کرنا چاہیئے۔461