بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 403 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 403

کے بارہ میں ان میں کوئی فرق نہیں۔اسی طرح جہاں ایک مرد کسی نیکی کے بجالانے پر ثواب کا حق دار ہوتا ہے اسی طرح عورت بھی اس نیکی کے بجالانے پر اسی قدر اور بعض امور میں اپنی صلاحیت اور قابلیت کی بناء پر نسبتا کم مشقت والی نیکی بجالانے پر مرد کے برابر اور بعض صورتوں میں اس سے زیادہ ثواب کی حق دار قرار پاتی ہے۔اسلام کی یہ وہ خوبصورت تعلیم ہے جس کا مقابلہ دنیا کا کوئی اور مذہب یا دنیا کی کوئی اور تعلیم ہر گز نہیں کر سکتی۔(قسط نمبر 15 ، الفضل انٹر نیشنل 21 تا 31 مئی 2021ء ( خصوصی اشاعت برائے یوم خلافت) صفحہ 24) 403