بنیادی مسائل کے جوابات — Page 207
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہوشیار پور میں چالیس دن کا چلہ کیا اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو دینِ اسلام کے شرف اور آنحضرت ام کی صداقت و عظمت کے اظہار کے لئے ایک موعود بیٹے کی عظیم الشان بشارت سے نوازا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جو کوئی میرے پاس چالیس دن تک رہے گا وہ ضرور کچھ اللہ تعالیٰ کے نشانات کا مشاہدہ کر لے گا۔پھر چالیس سال کی عمر پختگی کی عمر کہلاتی ہے۔اسی لئے جماعت میں انصار اللہ کی تنظیم چالیس سال کی عمر والوں سے شروع کی جاتی ہے۔پس ان مثالوں سے ثابت ہوتا ہے کہ چالیس کا عدد دنیوی لحاظ سے پختگی کے لئے اور روحانی دنیا میں تکمیل کے لئے استعمال ہوتا ہے۔(قسط نمبر 14، الفضل انٹر نیشنل 07 مئی 2021ء صفحہ 11) 207