بنیادی مسائل کے جوابات — Page 201
جوا سوال: موبائل فونز کی مختلف Apps کے ذریعہ آن لائن پیسہ لگا کر پیسہ جیتنے کے کھیل میں شامل ہونے نیز چھوٹے بچوں کی سالگرہ منانے اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کے متعلق سوالات پر مبنی محترم ناظم صاحب دارالقضاء قادیان کے خط کے جواب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے مکتوب مؤرخہ 20 اکتوبر 2020ء میں درج ذیل جوابات ارشاد فرمائے۔حضور انور نے فرمایا: جواب: ان دونوں سوالوں کا قضاء کے ساتھ تو کوئی تعلق نہیں ہے۔لیکن آپ کے علم کے لئے جواب دے رہا ہوں کہ کسی بھی صورت میں اس طرح پیسہ لگا کر کھیلنا جس میں ہارنے کی صورت میں اپنا پیسہ ضائع ہو جائے اور جیتنے کی صورت میں کچھ زائد ملے جوا کہلاتا ہے جسے اسلام نے کلیۂ حرام قرار دیا ہے۔یہ کھیل چاہے آمنے سامنے بیٹھ کر کھیلا جائے ، یا لاٹری کی شکل میں کھیلا جائے یا مختلف Apps کے ذریعہ آن لائن پیسہ لگا کر کھیلا جائے ، تمام صورتوں میں جوا ہی کہلاتا ہے جو منع ہے۔(قسط نمبر 27، الفضل انٹر نیشنل 21 جنوری 2022ء صفحہ 11) 201