بنیادی مسائل کے جوابات — Page 126
یہی ایک قسم کا اعلان نکاح ہوتا ہے، اسی طرح مذکورہ بالا قسم کی لونڈیوں کا جنگ کے بعد مال غنیمت کی تقسیم میں کسی مجاہد کے حصہ میں آنا ان دونوں کا ایک طرح کا اعلان نکاح ہی ہوتا تھا۔ایسی لونڈی سے اس قسم کے نکاح کے نتیجہ میں مرد کے لئے چار شادیوں تک کی اجازت پر کوئی فرق نہیں پڑتا تھا یعنی ایک مرد چار شادیوں کے بعد بھی مذکورہ قسم کی لونڈی سے ازدواجی تعلقات قائم کر سکتا تھا۔البتہ اگر اس لونڈی کے ہاں بچہ پیدا ہو جاتا تھا تو وہ اُتم الولد کے طور پر آزاد ہو جاتی تھی۔(قسط نمبر 38، الفضل انٹر نیشنل 22 جولائی 2022ء صفحہ 10) 126