بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 106 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 106

۔ہر دینے ہیں۔اس کا طریقہ یہی ہے کہ آپ ایک Survey کریں اور ایک سوالنامہ بنا کر بھیجیں۔ہے مجلس میں جائے۔اور لڑکیوں کو کہیں کہ بیشک اپنا نام نہ لکھو اور تمہارے ذہن میں کسی بھی قسم کے جو سوال دین کے بارہ میں ہیں یا دنیا کے بارہ میں ہیں اور دین اور دنیا کے فرق کے بارہ میں ہیں یا کچھ شبہات ہیں، وہ بیشک ظاہر کر دو۔پھر لجنہ کے Level پر مختلف Forums یہ ان کے جواب دینے کی کوشش کریں۔اور یہاں مجھے بھیجیں۔یہاں بھی ہم کوئی پروگرام بنا سکتے ہیں۔ایم ٹی اے میں بھی اس کے جواب دے سکتے ہیں۔پھر آپ کے وہاں ایم ٹی اے سٹوڈیو بن چکا ہے، وہاں آپ لوگ ایم ٹی اے کے ساتھ Coordinate کر کے ایک پروگرام بناسکتے ہیں۔اور لجنہ ایک پروگرام بنائے اور بغیر نام لئے ان سوالوں کے جواب دے کہ آجکل یہ یہ Issue اٹھتے ہیں یا یہ یہ سوالات دنیا میں پیدا ہو رہے ہیں۔اس کی وجہ سے ہماری بعض بچیوں کے ذہن بھی Pollute ہو رہے ہیں۔ان کے ذہنوں کو ہم نے کس طرح صاف کرنا ہے۔تو اس طرح کے بعض سوال ہیں کہ آپ کھل کے ایم ٹی اے پر Discuss کر سکتے ہیں اور بعض ہیں جو نہیں کر سکتے ، ان کو Personal Level پہ جا کے ان کے جواب دینے پڑیں گے۔پھر بعض بغیر ناموں کے سوال آئیں گے تو ان کو انٹر نیٹ پر اس طرح رکھیں، کوئی ایسا Forum بنائیں جہاں تربیت کے لئے ایسے سوالوں کے جواب دیئے جا سکیں۔تو آجکل اس زمانہ میں یہ بہت بڑے چیلنجز ہیں جو میڈیا نے ، لوگوں نے شبہات پیدا کرنے کے لئے ڈال دیئے ہوئے ہیں۔پھر So Called تعلیم کے نام پہ اپنے آپ کو زیادہ ہی پڑھی لکھی سمجھ کے سمجھتی ہیں کہ شاید اسلام کی تعلیم بڑی Backward تعلیم ہے۔حالانکہ اسلام کی تعلیم سے زیادہ اس زمانہ میں کسی بھی مذہب کی کوئی تعلیم ایسی نہیں ہے جو ماڈرن ہو اور جو زمانہ کے حساب سے اپنے آپ کو Adjust کرنے والی ہو۔(قسط نمبر 10، الفضل انٹر نیشنل 05 مارچ 2021ء صفحہ 11) 106