بُخارِ دل

by Other Authors

Page 186 of 305

بُخارِ دل — Page 186

186 نماز منکر و فحشا سے انساں کو بچاتی ہے نماز رحمتیں اور برکتیں ہمراہ لاتی ہے نماز ابتدا سے انتہا تک ہے سراسر یہ دُعا آدمی کو حق تعالیٰ سے ملاتی ہے نماز ذکر و شکر اللہ کا ہے۔مومن کا ہے معراج یہ پنج وقتہ وصل کے سائر پلاتی ہے نماز قصر جاناں سے اذاں کی جو نہی آتی ہے بد عاشقوں کو یار کی چوکھٹ پہ لاتی ہے نماز جھک گئے ہیں دست بستہ ہیں، جبیں ہے خاک پر عاجوی کس کس طرح اُن سے کراتی ہے نماز ہے توجہ اور تفرغ اور تہن اور بخشوع رنگ کیا کیا طالب حق پر چڑھاتی ہے نماز ایک ہی صف میں کھڑے ہوتے ہیں محمود و ایاز یہ سلوک اور یہ مساواتیں سکھاتی ہے نماز پاکبازی اور طہارت وقت کی پابندیاں قدر دانوں کو سبق ایسے پڑھاتی ہے نماز ہے ذریعہ روز شب آپس میں ملنے کا عجیب اتحاد المسلمیں از یز کراتی میں ار بر کراتی ہے نماز امتیاز کافر و مسلم یہی اک چیز ہے کون نوری ؟ کون ناری؟ یہ بتاتی ہے نماز ہر عبادت ختم ہو جاتی ہے دنیا میں یہیں اہل جنت کے لئے پر واں بھی جاتی ہے نماز جو نمازوں میں دعا ہو۔ہے اجابت کے قریب اُس دعا کو تو نشانہ پر بیٹھاتی ہے نماز دل نمازی کا گرفتار گنہ کیونکر ہو جب اُس میں ہر دم یا د مولیٰ کی رچاتی ہے نماز رقت دل چونکہ پنہاں اس کے از کانوں میں ہے کیسی کیسی گریہ و زاری کراتی ہے نماز حشر کے دن سب سے پہلے آئے گی میزان پر دیکھنا پھر کس طرح سے بخشواتی ہے نماز