بُخارِ دل

by Other Authors

Page 121 of 305

بُخارِ دل — Page 121

121 قرآن، سنت اور حدیث کے مدارج اسلام کی بنیاد تین چیزیں ہیں قرآن ، سنت اور حدیث۔حضرت مسیح موعود وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے سنت کے اصلی معنی ظاہر کر کے اور اُسے حدیث پر فوقیت دے کر اُس کا نیا معیار قائم کیا ، ورنہ پہلے لوگ حدیث اور سنت کو ہم مطلب چیزیں ہی سمجھتے تھے۔(دیکھور یو یو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی) اک سُناتا ہوں نکتہ حکمت جس سے احمد کی تجھ کو ہو عظمت جو خدا نے کہا ہے قرآں میں اس کو حاصل ہے سب پہ فوقیت دوسرا مرتبہ ہے سُنت کا فعل حضرت، تعامل أمت تیسرا درجہ ہے حدیثوں کا کہ حدیثیں ہیں قول آنحضرت تین ہیں یہ ستون مذہب کے جن پہ قائم ہے دین اور ملث ان مراتب کا گر رکھو گے خیال گمرہی سے نہ پاؤ گے زحمت حق تعالیٰ تمہیں ہدایت دے اور ملے تم کو علم اور حکمت تجدید حضرت مہدی ہے أن لاکھوں سلام اور رحمت الفضل 31 جنوری 1943ء)