بُخارِ دل — Page 119
119 عمك الترب یعنی علم توجه یا مسمریزم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام اس عمل کی بابت ازالہ اوہام میں یہ موجود ہے کہ هَذَا هُوَ التِّرْبُ الَّذِي لَا يَعْلَمُونَ اس الہام اور اس کے ساتھ جو مضمون ہے اس کی روشنی میں یہ نظم کہی گئی ہے۔اس نظم کے وزن میں اگر کہیں ٹھوکر لگے تو یا د رکھیں کہ ہر مصرع کا وزن مُسْتَفْعِلُنْ مُسْتَفْعِلُنُ مُسْتَفْعِلنُ یا اُردو میں ”جادوگری، جادوگری، جادوگری‘ ہے۔گدی نشیں، چشتی، نظامی، قادری صوفی، مشائخ پیر اور جوگی سبھی دیتے توجہ سے شفا تھے وہ کبھی ظاہر کبھی کرتے تھے کچھ جلوہ گری کہتے ہیں اس کو مسمریزم" مغربی یا طب روحانی“ ہمارے مشرقی الهام حد از کردگار بیچگوں هدَاهُوَ اليَرْبُ الَّذِي لَا يَعْلَمُونَ قوت نہیں یہ رُوح کے انوار کی طاقت ہے سب انسان کے اعصاب کی روحانیت اس میں نہیں ہرگز کوئی ملتی نہیں کچھ وصلِ حق کی چاشنی بدھ، برہمو، ہریجن، مولوی ہندو، یہودی، دہریہ، سکھ، احمدی جو بھی کرے گا مشق بن کر محنتی اُس کو ملے گی کامیابی، برتری عیسائی، الهام شد از کردگار بیچگوں هدَاهُوَ الرُبُ الَّذِي لَا يَعْلَمُون