حضرت بُو زینب صاحبہؓ — Page 9
حضرت یو زینب صاحبہ -3 نوابزادہ مسعود احمد خان صاحب مرحوم ( ان کی شادی حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل احمد صاحب کی دختر طیبہ بیگم سے ہوئی ) صاحبزادی محمودہ بیگم صاحبہ مرحومہ ( بیگم ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب ابن حضرت خلیفہ المسیح الثانی) 5- صاحبزادی آصفه محمودہ بیگم صاحبہ ( بیگم ڈاکٹر مرزا مبشر احمد صاحب ابن صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب) ان سب بہن بھائیوں سے بھی آپ کو بے حد محبت تھی ، اور کبھی کسی کو یہ محسوس نہ ہوتا کہ یہ سوتیلے بہن بھائی ہیں۔ہر ایک کی خوشی میں دل سے خوش ہوئیں، اور ہر ایک کی یکساں فکر بھی کرتیں ، چونکہ وہ خود بہت ، محبت کرنے والی اور خیال رکھنے والی خاتون تھیں ، اس لئے انہوں نے اپنے خاص انداز میں محبت بانٹی بھی اور پائی بھی ، سب بہن بھائی ان سے بہت محبت کرتے تھے اور ان کی بے حد عزت کرتے تھے۔سب ہی ان سے بے تکلف تھے اور ان سے ہر بات کر لیتے کوئی حجاب نہیں ہوتا تھا۔ان کی بیٹی امتہ الباری بیگم بتاتی ہیں آخری بیماری میں بے ہوشی کی حالت میں بھی منصورہ ( بیگم حضرت خلیفہ اصبح الثالث ) اپنے سے چھوٹی بہن کو آواز میں دیتیں۔جب ان کی سب سے چھوٹی بہن صاحبزادی آصفہ بیگم کی شادی