بے پردگی کے خلاف جہاد

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 26 of 29

بے پردگی کے خلاف جہاد — Page 26

ضائع نہیں کرتا۔پس جو آپ سے کہا جارہا ہے وہ تو کچھ بھی نہیں ہے۔ابھی تو آپنے اسلام اور احمدیت کے لئے بڑی بڑی قربانیاں دینی ہیں۔میں دیکھ رہا ہوں کہ اسلام اور احمدیت کے قافلے کی رفتار تیز سے تیز تر ہونے والی ہے اور تمام دنیا میں کاموں کے بے شمار بوجھ آپ پر ڈالے جانے والے ہیں۔ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے گھبرا کر آپ کو یہ توفیق کیسے ہوگی کہ عظیم خدمت کے کام کر سکیں۔پس دُعا کریں اور استغفار سے کام لیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے کہ اسلام کی خاطر ہر قربانی کے لئے آپ پیش پیش ہوں اور کبھی نہ بھولیں کہ یہ میدان جو بظاہر ہم ہار رہے ہیں اس کو ہم نے بہر حال جیتنا ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اور وہ بچی جس نے کہا تھا کہ یہ بات نہیں چلے گی۔میں اس کو بتا دیتا ہوں کہ : یہ بات چلے گی۔یہ خدا کی بات ہے اور لازما چلے گی۔تم ساتھ نہیں چلو گی تو الگ ہو جاؤ۔اسلام کے قافلے میں ایسے لوگوں کو شامل ہونے کا کوئی حق نہیں۔مگر اسلام کا قافلہ بہر حال چلے گا اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن کی بات بھی لازما چلے گی اور ہمیشہ چلتی رہے گی ، خواہ ہمیں اپنے خون کا آخری قطرہ تک بھی کیوں نہ بہانا پڑے۔اب دُعا کریں۔الفضل ۲۸ فروری ۱۹۸۳ء) 26