برکاتِ خلافت — Page 164
برکات خلافت 164 رَحِيماً - (الاحزاب : ۴۲ ۴۴ ) یعنی اے مومنو اللہ کو بڑا یاد کرو۔اور صبح اور شام اس کی تسبیح کرو۔وہی اللہ ہے جو تم پر رحمت کرتا ہے اور اسکے ملائکہ بھی تمہارے لئے دعا کرتے ہیں تا کہ تم کو ظلمات سے نور کی طرف نکالے اور اللہ مؤمنوں کے لئے بڑا رحیم ہے۔رسول کریم ﷺ نے اس کے ماتحت کئی دعائیں مقررفرمائی ہیں۔”سُبحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ۔اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي الَيْكَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِيْ أَنْزَلْتَ وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ۔(بخاری کتاب الدعوات باب النوم على الشق الايمن ) اس دعا کے متعلق رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہر مؤمن رات کو پڑھ کر سور ہے اور اس کے بعد کوئی کلام نہ کرے۔تمہیں ترقی کرنے کے لئے ان کو ضرور پڑھنا چاہئے۔اب میں اس کے معنی بیان کرتا ہوں انسان کہتا ہے کہ الہی میں اپنا سب کچھ آپ کے سپرد کرتا ہوں اپنی جان بھی آپ کے ہی حوالہ کرتا ہوں اب میں سونے لگا ہوں معلوم نہیں زندہ اٹھوں گا یا نہیں اس لئے اپنے سارے کام آپ کے حوالہ کئے دیتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ آپ ہی سے مجھے انعام ملے گا اور اگر میں اس کے خلاف کروں گا تو سزا ملے گی اور میرے لئے اور کوئی جگہ نہیں ہے کہ بھاگ کر تیری سزاؤں سے بچ سکوں سوائے اس کے میرا کوئی چارہ نہیں کہ تجھ ہی سے مارکھا کر تیرے ہی آگے گروں۔خدا یا گواہ رہیو کہ جو کتاب آپ نے نازل کی ہے میں اس پر اور وہ نبی جو آپ نے بھیجا ہے اس پر ایمان لایا۔