برکاتِ خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 162 of 169

برکاتِ خلافت — Page 162

برکات خلافت 162 دوسرے کے مقابلہ میں بہت سے راستے نہیں ہیں۔ہاں چونکہ ایک کے بعد دوسرا راستہ ہے اس لئے ان راستوں کے طے کرنے کے لئے سخت محنت کی بھی ضرورت ہو گی تب تم جا کر منزل مقصود پر پہنچو گے۔پس اسی جہاد کرنے کی تمہیں ضرورت ہے۔اس کے لئے قرآن نے جو طریق بتائے ہیں وہ میں بیان کرتا ہوں۔(۱) نماز ہے۔پانچ وقت جو اللہ تعالیٰ کا نام لے کر اگر اس کی ذرا بھی نیت نیک ہو تو خدا اس کو کیا سے کیا بنادیتا ہے۔(۲) زکوۃ ہے جو شخص سال میں ایک دفعہ اپنے مال میں سے خدا کے حکم کے ماتحت کچھ نکالتا ہے اسکے اندر اس بات کا احساس رہتا ہے کہ وہ اپنا مال خداوند تعالیٰ کے لئے قربان کر سکتا ہے۔(۳) روزہ ہے۔اس میں اپنے اوپر تکلیف اٹھا کر خدا تعالیٰ کی مرضی کو مقدم کرنے کا سبق ملتا ہے۔(۴) حج ہے۔اس سے یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کی مرضی کے لئے عزیزوں ، رشتہ داروں ، وطن ، مال و اسباب کو ہمیشہ کے لئے چھوڑنا پڑے تو انسان چھوڑ سکے۔اللہ تعالیٰ نے اس کے علاوہ اور علاج یہ بتایا ہے کہ قرآن کریم لوگوں کو ظلمتوں سے نکالتا ہے غفلت اور ستی تاریکی میں زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ دن کو نیند کم آتی ہے۔قرآن شریف کے مطالعہ سے ایک بیداری اور ہوشیاری پیدا ہو جاتی ہے۔مگر اس کے مطالعہ کرنے میں بڑے غور اور تدبر کی بھی ضرورت ہے تا کہ ترجمہ کرنے میں انسان ٹھوکر نہ کھا جائے۔تم قرآن شریف کا ترجمہ کرنے میں ان باتوں کو یاد رکھو۔(۱) کسی آیت کے ایسے معنی نہ کرو جو دوسری آیتوں کے خلاف ہوں۔متشابہ آیات کو محکم کے ماتحت لا کر معنی کرنے چاہئیں۔(۲) کسی آیت کے ایسے معنی نہ کرو جو آنحضرت مے