برگِ سبز — Page 71
برگ سبز تھے۔مکرم مولوی محمد شریف امینی صاحب۔مکرم مولوی محمد حفیظ بقا پوری صاحب۔مکرم ماسٹر غلام حیدر صاحب کے نام نمایاں تھے۔خاکسار کے زمانہ تعلیم میں مدرسہ احمدیہ میں چار سال کا نصاب تھا۔پھر جامعہ احمدیہ میں چار سال کی تعلیم تھی۔ربوہ میں کچھ عرصہ جامعتہ المبشرین کے نام سے الگ درسگاہ بھی شروع ہوئی تھی۔آجکل جامعہ احمدیہ جونیئر اور جامعہ احمدیہ سینیئر کے نام سے یہ درسگاہیں مشہور ہیں اور ان کی شاخیں دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں۔جامعہ احمدیہ میں ہمارے بزرگ اساتذہ میں حضرت مولوی ظہور حسین صاحب مجاہد بخارہ،حضرت قاضی محمد نذیر صاحب، حضرت قریشی محمد نذیر صاحب ، حضرت مولوی عطاء الرحمان صاحب، حضرت مولنا ابوالحسن قدسی صاحب، حضرت ماسٹر غلام حیدر صاحب،حضرت مولوی شہزادہ خان صاحب شامل تھے۔حضرت مولنا ابو العطاء صاحب جامعہ کے پرنسپل تھے۔جامعتہ المبشرین کے ادارہ میں پہلے کوئی پرنسپل نہیں تھے۔حضرت مصلح موعود مختلف اسا تذہ کو تین ماہ کے لئے سیکرٹری جامعہ کے نام سے مقرر فرماتے تھے جو پرنسپل کے فرائض سرانجام دیتے تھے۔جامعہ المبشرین کے پہلے با قاعدہ پرنسپل حضرت مولٰنا ابوالعطا صاحب مقرر ہوئے تھے اور اتفاق سے یہ وہی سال تھا جب خاکسار مولوی فاضل کرنے اور جامعہ احمدیہ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جامعہ المبشرین میں داخل ہوا۔گو یا خاکسار جامعہ احمدیہ میں تھا تو وہاں استاد محترم مولنا ابوالعطا صاحب پرنسپل تھے اور جب جامعہ المبشرین میں داخل ہوا تو وہاں بھی استاد مرحوم کی محبت ، شفقت اور تربیت سے استفادہ کا موقع ملا۔الحمد للہ۔خاکساران فضلوں کو یاد کر رہا ہے جو اللہ تعالیٰ کے بے پایاں احسانات خاکسار کو حاصل 71