برگِ سبز

by Other Authors

Page 40 of 303

برگِ سبز — Page 40

ہے ان کا کوئی نزدیکی رشتہ دار بھی نہیں تھا۔برگ سبز اے خدا بر تربت اوا بر رحمت باببار مکرم حیدری صاحب بہت پکے شیعہ تھے۔اپنے مذہب کی تائید میں کوئی بات سن یا پڑھ لیتے تو بڑے جوش سے ملنے کیلئے آتے مگر جب ان کو مُسکت جواب ملتا تو خاموش ہو جاتے۔مگر ان کے چہرے کا رنگ بدل جاتا اور بہت غصے میں نظر آنے لگتے ، مگر یہ وقتی کیفیت ہوتی کیونکہ پھر پہلے کی طرح ان سے ملاقاتیں شروع ہو جاتیں۔ایک دفعہ وہ آیت مباہلہ پر کچھ سوچ کر آئے ، کہنے لگے کہ اس سے تو صاف ظاہر ہے که پنجتن پاک ہی پکے مومن تھے اسی لئے حضور صلی پیہم نے اپنی چادر میں لیا۔خاکسار نے موقع کے مطابق ان سے کہا کہ آپ نے جن کا ذکر کیا ہے وہ بہت محترم اور مکرم ومعزز ہستیاں ہیں، مگر آیت میں تو جمع کا لفظ استعمال ہوا ہے۔بحث کو ختم کرنے کیلئے میں آپ کی تشریح کو تسلیم کرتا ہوں مگر خدا تعالیٰ نے تو کم از کم 3+3+3=9 آدمی لانے کا ذکر فر مایا تھا۔پانچ کا آپ نے ذکر کر دیا ہے آپ کوئی بھی اور نام لے لیں تو میں تسلیم کرلوں گا۔حیدری صاحب پریشان اور خاموش ہو گئے۔ایک مرتبہ ان کا پیغام ملا کہ وہ کسی عالم دین کے ہمراہ آرہے ہیں۔ہم نے ان کو خوش آمدید کہا۔ان کے ہمراہ ایک نوجوان تھے جو غالباً نجف اشرف سے کوئی ڈگری اور ٹرینگ لیکر آئے تھے مگر انہیں کوئی تجربہ نہ تھا۔چند منٹ کی گفتگو کے بعد خود حیدری صاحب نے بھی یہ بات محسوس کی اور کوشش کی کہ وہ خود ہی بات چیت کریں، جس پر خاکسار نے عرض کیا کہ حسن اتفاق سے ایک عالم دین سے استفادہ کا موقع ملا ہے اس لئے آج تو آپ خاموش ہی رہیں۔آپ سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔اس دن حیدری صاحب عام دنوں کی نسبت کچھ زیادہ ہی 40