برگِ سبز

by Other Authors

Page 232 of 303

برگِ سبز — Page 232

برگ سبز رمضان قسمتیں سنوار نے والا مہینہ سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی فرماتے ہیں: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اقتباس ہے۔آپ فرماتے ہیں: حدیث شریف میں آیا ہے کہ دو آدمی بڑے بدقسمت ہیں۔ایک وہ جس نے رمضان پایا پھر رمضان گزر گیا اور اس کے گناہ بخشے نہ گئے اور دوسرا وہ جس نے والدین کو پایا اور والدین گزر گئے اور گناہ بخشے نہ گئے۔“ یہ جو دو قسم کے انسانوں کا ذکر ہے دراصل اللہ کے تعلق میں لازما یہی مضمون ہے جو رمضان کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے حوالے سے یہی مضمون ہے جو رمضان کے حوالے سے سمجھانا بہت ضروری تھا۔اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی یا تم نے یہ بات بیان فرمائی ہے کہ والدین کو پایا اور گناہ بخشے نہ گئے اسی حالت میں رمضان گزر گیا یہ بہت ہی گہرا نکتہ ہے جس کا قرآنی تعلیم سے تعلق ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے: قُلْ تَعَالَوْا أَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ أَلَّا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا (الأنعام (152)۔تو کہہ دے کہ آؤ میں تمہیں وہ بات 232