برگِ سبز

by Other Authors

Page 226 of 303

برگِ سبز — Page 226

برگ سبز تو مجھے یاد نہیں لیکن خیریت سے پہنچے اس قسم کے کلمات خیر بار ہا عورتوں کی آواز میں میرے کان میں پہنچتے تھے۔ہر دفعہ میری روح خدا کے حضور سجدے کرتی تھی کہ خدا نے ہمیں وہ دن دکھا یا جس کے وعدے حضرت اقدس مسیح موعود سے آج سے تقریباً نوے برس پہلے کئے گئے تھے۔بہت سے ایسے الہامات ہیں میں ان کا ذکر چھوڑتے ہوئے چند ایک کا ذکر کر دیتا ہوں۔میں کسی اور جگہ ہوں اور قادیان کی طرف آنا چاہتا ہوں۔ایک دو آدمی ساتھ ہیں۔کسی نے کہا راستہ بند ہے۔ایک بڑا بحر ز خار چل رہا ہے۔میں نے دیکھا واقع میں کوئی دریا نہیں بلکہ ایک بڑا سمندر ہے اور پیچیدہ ہو ہوکر چل رہا ہے جیسے سانپ چلا کرتا ہے۔ہم واپس چلے آئے کہ ابھی راستہ نہیں اور یہ راہ بڑا خوفناک ہے۔“ یہ واقعہ بھی گزر چکا ہے اس سے پہلے صد سالہ جشن کے موقع پر بھی ہمیں یہی تمنا تھی۔جائزے لئے گئے تو تمام طرف سے خود قادیان والوں نے بھی یہی لکھا کہ ابھی حالات سازگار نہیں اور حالات خطر ناک ہیں۔پنجاب میں بھی امن نہیں ہے اس لئے آپ نہ تشریف لا ئیں۔حالانکہ میری دلی خواہش یہ تھی کہ میں آؤں۔تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا یہ رویا بھی بڑی شان کے ساتھ پورا ہو چکا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہام فرمایا: إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍجس خدا نے قرآن کریم پر عمل کرنا تیرے لئے فرض قرار دیا ہے وہ لازما تجھے اپنے 226