برگِ سبز — Page 201
برگ سبز طاہر احمد صاحب خلیفہ اسیح " ہماری دلی دعا ئیں آپ کیلئے ایک پرانے مضمون میں بیان ہوا ہے۔حضرت صاحب کو بطور ناظم وقف جدید ایک لمبا عرصہ اس تحریک سے بہت قریبی تعلق رہا۔حضرت صاحب" کا یہ حقیقت افروز مضمون ذیل میں پیش کیا جاتا ہے۔پس منظر وقف جدید کا ایک پس منظر وہ تربیتی کمزوری اور اخلاقی انحطاط ہے جس کی رفتار بالخصوص تقسیم ہند و پاک کے بعد کئی وجوہ سے خطرناک حد تک بڑھ گئی تھی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی خدا داد فراست سے اس خطرے کو بڑی شدت سے محسوس فرمایا جس کی اگر بر وقت روک تھام نہ کی جاتی تو یہ ایک ایسی مہیب شکل اختیار کرسکتا تھا جو قابو سے باہر ہو جاتی اور پیشتر اس کے کہ ہم اسلام کو غیر ملکوں اور غیر مذاہب میں پھیلانے میں کامیاب ہوتے۔یہ خطرہ تھا کہ خدانخواستہ ہم خود از سر نو ہدایت کے محتاج ہو چکے ہوتے۔ایسی صورت میں وہ لوگ جنہیں ہم ہدایت کی طرف بلانے جاتے ، ہمارے پیغام کو ٹھکرا کر بڑی حقارت سے ہمیں یہ کہہ سکتے تھے کہ اے طبیب خود اپنا علاج کر۔دوسرا پس منظر اس فوری اور اشد ضرورت سے بہت قبل کا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک خواہش سے تعلق رکھتا ہے۔حضرت صاحب کے مندرجہ ذیل الفاظ سے احباب پرخوب روشن ہوگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام وقف جدید ہی کی قسم کا کوئی نظام برصغیر ہند و پاک میں جاری فرمانا چاہتے تھے۔چنانچہ حضرت صاحب علیہ السلام فرماتے ہیں: اس عاجز کا ارادہ ہے کہ اشاعت دینِ اسلام کے لئے کیلئے ایک احسن انتظام کیا جائے کہ ممالک ہند میں ہر جگہ ہماری طرف سے واعظ و مناظر مقرر 201