برگِ سبز

by Other Authors

Page 180 of 303

برگِ سبز — Page 180

برگ سبز حضرت پیر صوفی احمد جان صاحب من الشمند حضرت صاحبزادہ پیر افتخار احمد لدھیانوی صاحب نے اپنی تصنیف ” انعامات خداوند کریم میں جستہ جستہ اپنے والد بزرگوار کے حالات اور بعض واقعات لکھے ہیں۔جو ان کی زبانی ذیل میں پیش کئے جارہے ہیں: ”میرے والد صاحب کا نام احمد جان ہے جن کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ازالہ اوہام میں کیا ہے۔ان کے ساتھ آخر میں میرا بھی ذکر کیا ہے اور علیحدہ بھی تحریر فرمایا ہے۔۔۔۔براہین احمدیہ چھپی تو میرے والد صاحب کو حضرت صاحب کا تعارف ہوا۔میرے والد صاحب کو حضرت صاحب سے بہت ارادت و اعتقاد تھا۔۔۔والد صاحب اشاعت دین میں حضرت صاحب کی خدمت میں چندوں وغیرہ میں خوب حصہ لیتے تھے اور اپنے مریدوں اور دوستوں سے بھی اچھی طرح امداد کرواتے تھے۔نیز حضرت صاحب کی تائید میں ایک طویل اشتہار بھی شائع کیا جس میں ایک شعر تھا۔سب مریضوں کی ہے تمہی پہ نظر تم مسیحا بنو خدا کے لئے 180