برگِ سبز — Page 147
برگ سبز کتاب الآداب حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی اپنی ایک کتاب میں تحریر فرماتے ہیں: الحمد للهثم الحمد للہ اللہ تعالی نے محض اپنے فضل و رحم سے مجھے اس عمر میں، جبکہ میری عمر 80 سال ہو رہی ہے ، توفیق دی کہ جو قلم میں نے مسلسل 1897ء سے خدمت سلسلہ کے مقصد نیک سے ہاتھ میں لیا تھا اس وقت تک کسی نہ کسی رنگ میں چل رہا ہے۔میں اس کے فضل و رحم سے امید رکھتا ہوں کہ وہ آخری وقت تک توفیق دے گا۔“ حضرت عرفانی صاحب کا اس سے بہتر تعارف اور کیا ہوگا۔سلسلہ کی خدمت کے نیک مقصد میں آپ کا قلم مسلسل حرکت میں رہا اور بہت سی مفید و موثر علمی تربیتی اور تاریخی کتب کی تخلیق کا باعث بنا۔آپ اپنی نہایت مفید تصنیف "کتاب الآداب“ کے تعارف کے طور پر تحریر فرماتے ہیں: چالیس سال سے زیادہ عرصہ ہوا میں نے تہذیب کے نام سے ایک مختصر سا رسالہ سلسلہ آداب و اخلاق میں شائع کیا تھا۔جس میں بشری اور طبعی ضرورتوں کے آداب کو احادیث کی روشنی میں پیش کیا تھا۔ارادہ تھا کہ چھوٹے چھوٹے 147