برگِ سبز — Page 143
برگ سبز گمنام و بے ہنر (مصنف : محمد سعید احمد -- ناشر : خالد احمد سعید ) گمنام و بے ہنر سلسلہ کے ایک پرانے خادم کے حالات یا ان انعامات کا ذکر ہے جو مصنف کو والدہ کی دعاؤں اور احمدیت کو ایک انعام سمجھتے ہوئے اس کا شکر ادا کرنے کی برکت سے حاصل ہوئے۔ایک مخلص محنتی خادم سلسلہ کی زندگی کے حالات کا نام ” گمنام و بے ہنر نہایت پر حکمت اور مصنف کی طبع رسا، نکتہ دانی اور حسن انتخاب کا ثبوت ہے۔پاکستان میں احمدیوں پر بے جا ظالمانہ قوانین کی وجہ سے بہت سی پابندیاں عائد ہیں۔طالبعلموں کو تعلیمی اداروں میں ، ملازمین کو ملازمت میں اور کاروباری حضرات کو اپنے کاروبار میں دوسرے شہریوں کی طرح ترقی کے مواقع برابر نہیں ملتے۔تاہم اللہ تعالیٰ نے مصنف کو زندگی کے مختلف ادوار میں یہ توفیق عطا فرمائی کہ وہ احمدیت کا ہر مجلس میں برملا ذکر ہی نہیں حسب موقع تبلیغ بھی کرتے رہے۔اور یہی وجہ ہے کہ مخالفین کی مخالفت کے باوجود اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کی ترقی کے دروازے بند نہ کئے جاسکے۔مصنف کو قادیان ، ربوہ اور لاہور میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع حاصل ہوئے۔143