براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 39 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 39

براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو ) کا مقدمہ اعظم الکلام 39 یہی وجہ ہے کہ مولوی عبدالحق صاحب اور حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی کوئٹہ کی ملاقاتوں میں اس بارے میں کوئی تذکرہ نہیں ہے۔(ملاحظہ ہو "مکاتیب عبد الحق "صفحہ 299 مرتبہ جلیل قدوائی)۔بات اگر مولوی عبد الحق صاحب کی عدم دلچپسی تک ہی محدود ہو تو اس امر پر مزید کرید کی ضرورت نہیں تھی مگر مولوی عبد الحق صاحب کی یہ یہ عجلت نکتہ چینی تاریخ اردو ادب میں راہ پاگئی ہے۔جب کوئی اس عہد پر قلم اٹھاتا ہے تو مولوی عبد الحق صاحب کے حوالے سے مولوی چراغ علی صاحب کی “براہین احمدیہ ” کے بارے میں مولوی عبد الحق صاحب کے عدم تدبر کے نتیجے میں مستخرجہ من مانے نتائج جو آپ نے حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے خطوط سے اخذ کئے ہیں کا تذکرہ مزید حاشیہ آرائی کے ساتھ ضرور کرتا ہے۔اس تناظر میں ضروری معلوم ہوتا ہے کہ خطوط پر کا پر بھی ایک تبصرہ کیا جائے اور مولوی عبد الحق صاحب کی اصابت رائے کو بھی جانچا جائے۔اگر چہ مضمون زیر نظر میں پہلے چند اشارے کئے بھی جاچکے ہیں تاہم ہنوز تجزیہ کے لئے ملاحظہ ہو کتاب زیر نظر باب چہارم کا جس میں خطوط کے بارے میں بالتفصیل لکھا گیا ہے۔حوالہ جات 2-1 1 ذکر عبد الحق مصنفہ ڈاکٹر سید معین الرحمان مطبوعه سنگ میل پبلی کیشنز چوک اُردو بازار لاہور صفحہ 3 و23،24،25 اور 42 “بابائے اردو مولوی عبدالحق۔حیات اور علمی خدمات “مصنفہ شہاب الدین ثاقب مطبوعہ انجمن ترقی اردو پاکستان، بابائے اردو روڈ کراچی صفحہ 13-15 2 - مضمون جوش ملیح آبادی از شمیم احمد - ماه نامہ قومی زبان کراچی 1966ءصفحہ 267 2-2 266 3 ذكر عبد الحق صفحہ 25 4 - ذكر عبد الحق صفحہ 36-37 2-3 5 - مضمون محقق اعظم بنام سید انیس شاہ جیلانی “ مطبوعہ ماہ نامہ “ افکار “، کراچی اگست 1990ء صفحہ 30 - مکاتیب عبد الحق مرتبہ جلیل قدوائی صفحہ 337 7 - مکاتیب عبد الحق مقدمہ صفحہ 9 مرتبہ جلیل قدوائی مطبوعہ اردو اکیڈمی سندھ کراچی 8 - مضمون غلام رسول مہر مطبوعہ سہ ماہی صحیفہ لا ہور 1971ء صفحہ ۴ شائع کردہ مجلس ترقی ادب لاہور 9 مضمون غلام رسول مہر مطبوعہ سہ ماہی صحیفہ “ لاہور 1971ء صفحہ ۴ شائع کردہ مجلس ترقی ادب لاہور 2-4 10 - “ سہ ماہی صحیفہ صفحہ 227-228 عابد نمبر مضمون مصنفہ شیخ محمد اسماعیل پانی پتی۔جولائی 1971ء