براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 185 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 185

براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو ) کا مقدمہ اعظم الکلام 185 ہے۔اسی طرح حضرت مرزا صاحب کے ایک اور مرید مولوی ابور حمت حسن نے مطبع المطابع شہر میرٹھ سے تکذیب براہین احمدیہ کے رد میں دو کتابیں لکھیں جن کے نام ہیں۔کرد تکذیب براہین احمدیہ عرف دید و قرآن کا مقابلہ ” اور تہذیب الکذبین جو 1900ء اور 1895ء میں چھپیں۔کتب مذکورہ کے مضامین کے مقابلہ و موازنہ کا یہ موقعہ نہیں۔بہر کیف براہین احمدیہ کی تصنیف سے متعلق ہونے کی وجہ سے بطور ریکارڈ لکھ دیا گیا ہے۔7-7- تحریرات حضرت مرزا غلام احمد قادیانی صاحب: آراء سید وقار عظیم ، اور مولانا ابو الکلام آزاد حضرت مرزا صاحب کی تحریرات مندرجہ “کشتی نوح ” سے متاثر ہو کر اردو ادب کے ایک بہت بڑے نقاد جناب و قار عظیم نے ایک روز کلاس روم میں کہا کہ مرزا غلام احمد صاحب کی تحریر کسی ہم عصر سے کم نہیں لیکن ہم تعصب کی وجہ سے اس کو نظر انداز کرتے ہیں۔وہ وقت قریب ہے کہ ادب میں سے تعصب نکال کر ادبی تصنیفات کا جائزہ لیا جائے گا۔17 مولانا ابوالکلام آزاد، حضرت مرزا صاحب سے اس قدر متاثر تھے کہ آپ کی وفات پر لاہور سے بٹالہ تک آپ کے جنازہ کے ساتھ احتراما ساتھ آئے۔اور آپ کو اسلام کا فتح نصیب جرنیل قرار دیتے تھے۔7-8- قبول احمدیت اور اہالیان حیدر آباد دکن ( فرودگاه مولوی چراغ علی صاحب) به ثبوت صداقت براہین احمدیہ یہ کتاب یقینا مولوی چراغ علی کے پاس حیدر آباد دکن بھی بحیثیت مالی معاون ( اور اس کا براہین احمدیہ میں اندراج بھی ہے۔جس کا اوپر ذکر آچکا ہے) پہنچی ہو گی کیونکہ آپ اس کے خریداروں میں سے تھے اور حیدر آباد دکن کے لوگوں میں سے آپ کے ابتدائی قبول کرنے والوں کی ایک بڑی تعد د شامل تھی۔مثلاً حضرت مولوی ابو الحمید صاحب جو حیدر آباد کی ہائی کورٹ کے وکیل تھے اور سرکار حیدر آباد کے وظیفہ یاب بھی تھے۔آپ کے پاس جب براہین احمدیہ کی اشاعت کا اشتہار پہنچا تو آپ کو اور آپ کے دوستوں میں تحریک پید اہوئی کہ اس کتاب کو شائع کرنا چاہئے۔مرزا صادق علی بیگ صاحب استاد ملازم نواب سر و قار الامراء بہادر مدار المهام سر کار عالی ریاست حیدر آباد نے براہین احمدیہ کی اشاعت کا تذکرہ نواب صاحب سے کیا۔نواب صاحب نے براہین احمدیہ کی اشاعت کے لئے ایک سو روپیہ دیا تھا۔(براہین احمدیہ حصہ اول صفحہ ۳ پر پانچویں نمبر پر عالی مراتب خریداروں میں ایک نام جناب نواب مکرم الدولہ بہادر حیدر آباد کا بھی ہے ) جب براہین احمدیہ چھپ کر آئی تو اس کے پڑھنے سے آپ بے حد متاثر ہوئے۔اس کے بعد “ فتح اسلام اور توضیح مرام ” پڑھی تو آپ کے احباب میں سے مولوی مردان علی صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ( مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ) کو لکھا کہ میں نے اپنی عمر کے پانچ سال کاٹ کر آپ کے نام لگا دیئے اور مولوی ظہور حسین صاحب اور مولوی غضنفر علی صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی مالی معاونت کی۔حضرت منشی نصیر الدین صاحب لونی۔آپ ریاست حیدر آباد کے ریونیو بورڈ کے پیشکار تھے (اس ریاست میں مولوی چراغ علی فنانشل سیکرٹری حیدر آباد دکن تھے) مولوی صفدر حسین صاحب ریاست حیدر آباد دکن میں مہتم تعمیرات تھے۔جب حیدر آباد دکن کے افسر امور مذہبی امور مولوی انوار اللہ خان صاحب نے حضرت مرزا صاحب کی کتاب “ ازالہ اوہام ” کے بارے میں ایک کتاب “ انوار الحق " لکھی تو مولوی صفدر حسین صاحب نے اس پر تنقیدی نظر ڈالی وغیرہ وغیرہ 18