بیت بازی — Page 4
4 الف 'الف' سے شروع ہونے والے اشعار ) تعداد گل اشعار در ثمين درٌ عَدَن 933 327 72 156 376 2 كلام طاهر کلام محمود - == == iv ۵ كلام حضرت خليفة المسيح الثالث در ثمین اک کرم کر پھیر دے لوگوں کو فرقاں کی طرف نیز دے توفیق؛ تا وہ کچھ کریں سوچ اور بچار اک ضیافت ہے بڑی اے غافلو! کچھ دن کے بعد جس کی دیتا ہے خبر فرقاں میں رحماں بار بار ایک دم میں غم کدے ہو جائیں گے عشرت کدے شادیاں کرتے تھے جو؛ پیٹیں گے ہو کر سوگوار ایک ہی گردش سے گھر ہو جائیں گے مٹی کا ڈھیر جس قدر جانیں تلف ہوں گی ، نہیں ان کا شمار القصہ یہ مسیح کے آنے کا ہے نشاں کر دے گا ختم، آکے وہ؛ دیں کی لڑائیاں اک زمانہ تھا کہ میرا نام بھی مستور تھا قادیاں بھی تھی نہاں؛ ایسی کہ گویا زیر غار اس زمانے میں؛ خدا نے دی تھی شہرت کی خبر جو کہ اب پوری ہوئی؛ بعد از مرور روزگار اس زمانے میں ذرا سوچو! کہ میں کیا چیز تھا؟ جس زمانے میں براہیں کا دیا تھا اشتہار اے خدا! اے کارساز و عیب پوش و کردگار! اے میرے پیارے مرے محسن میرے پروردگار! آگ ہے پر آگ سے وہ سب بچائے جائیں گے جو کہ رکھتے ہیں خدائے ذوالعجائب سے پیار Λ ۱۰