تجسس، بدظنی اور غیبت سے اجتناب کریں — Page 5
5 برائیوں میں ڈوب کر ان کو کرتا چلا جائے۔پس اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہوشیار کر دیا کہ ان سے بچو یہ حرام چیزیں ہیں۔یہ تمہیں سزا کا مستوجب ٹھہرائیں گی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ (الاعراف:34) کہ میرے رب نے بے حیائی کی باتوں کو حرام قرار دیا ہے۔خواہ وہ ظاہری بے حیائیاں ہیں اور بداعمال ہیں یا چھپی ہوئی بے حیائیاں ہیں یا بُرے اعمال ہیں۔اللہ تعالیٰ نے یہ کہہ کر کہ بے حیائی کی باتیں حرام ہیں بات ختم نہیں کر دی بلکہ جہاں بے حیائی کی باتوں کی نشاندہی فرمائی ہے کہ کون کون سی باتیں بے حیائی کی باتیں ہیں وہاں اس کا علاج بھی بتایا ہے کہ فواحش سے تم کس طرح بچ سکتے ہو ایک جگہ فرمایا کہ إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَر (العنكبوت:46) که یقین نماز فحشاء اور نا پسندیدہ باتوں سے روکتی ہے۔اور کیونکہ بے حیائی اور فحشاء اس زمانہ میں تو خاص طور پر ہر وقت انسان کو اپنے روزمرہ کے معاملات میں نظر آتے رہتے ہیں اور اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس لئے پانچ وقت کی نمازیں رکھ کر ان سے بچنے اور اللہ تعالیٰ کی پناہ میں رہنے کا راستہ دکھایا اور اس کی تلقین فرمائی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: نماز کیا ہے؟ ایک قسم کی دعا ہے جو انسان کو تمام برائیوں اور فواحش سے محفوظ رکھ کر حسنات کا مستحق اور انعام الہیہ کا مورد بنا دیتی ہے۔کہا گیا ہے کہ اللہ اسم اعظم ہے۔اللہ تعالیٰ نے تمام صفات کو اس کے تابع رکھا ہے۔اب ذرا غور کرو