بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 3 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 3

3 پیش لفظ کے شعبہ اشاعت نے جماعت کے تربیتی لٹریچر میں جو اضافہ کیا ہے اُس کے دوشاندار نتائج دیکھنے میں آئے ہیں۔اوّل یہ کہ نہ صرف خواتین بلکہ ساری جماعت کیا مرد ، کیا عورتیں، کیا بچے ، کیا بڑے سب مستفید ہو رہے ہیں۔دوم یہ کہ سلطان القلم کی جماعت کی مستورات کی قلمی صلاحیتیں اُجاگر ہوئیں۔تصنیف و تالیف میں حصہ لینے والی خواتین کے مطالعہ اور ذوق تحقیق میں نمایاں ترقی ہوئی اور ان کی مخفی صلاحیتوں کو دل خوش کن چلا ملی ہے۔گلدستہ عقیدت کا یہ حسین مجموعہ ان اشاعتوں میں ایک امتیازی شان رکھتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ عاشقان محمد یہ اس کے مطالعہ سے اپنی محبت کے جذبات کی تسکین پائیں گے۔