بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 126 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 126

126 مرد کے بس میں تھی عورتوں کی حیات اُس نے ہر ظلم سے ان کو دی ہے نجات اُس نے عورت کی تکریم کی کر کے بات کہہ دیا میں ہوں رحم وکرم کا امام اُس پہ لاکھوں دروداُس پہ لاکھوں سلام وہ معارف کا اک قلزم بیکراں فخر انسانیت رشک قدوسیاں اُسکی توصیف ہو کس طرح سے بیاں ہے زباں شرمسار اور نادم کلام اُس پر لاکھوں درود اُس پہ لاکھوں سلام ہے صفات الہی کا مظہر وہی انبیائے گزشتہ سے برتر وہی نوع انسان کا ہے مقدر وہی ختم اُس پہ نبوت شریعت تمام اُس پہ لاکھوں درود اُس پہ لاکھوں سلام وہ محبت کا نادی محبت اتم وہ مروّت کا پیکر وہ رحمت اتم عفو اور درگزر اور اخوت اتم ہر خوشی کا وہ منبع مسرت تمام اُس پہ لاکھوں درود اُس پہ لاکھوں سلام