بدرسوم و بدعات — Page 60
103 102 کیا تصویر لینا بت پرستی ہے؟ حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ کی خدمت میں ایک شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فوٹو کا ذکر کیا ورعرض کیا لوگ کہتے ہیں یہ بت پرستی ہے؟ فرمایا: ” کیا بت پرستی ہے؟ کیا کسی کی شکل دیکھنا بت پرستی ہے۔رہا یہ امر کہ رسول کریم ﷺ کے وقت ایسا نہیں ہوا۔سو اس وقت تو کیمرہ ایجاد بھی نہیں ہوا تھا۔رسول کریم ﷺ نے جس چیز سے منع کیا ہے وہ فوٹو نہیں بلکہ تصویر ہے۔مصور انسانی جذبات کا اظہار تصویر میں دکھاتا ہے مگر فوٹو گرافر صرف شکل دکھاتا ہے۔اس میں باطنی جذبات کا اظہار نہیں ہوتا۔انبیاء کی تصویر اس لئے نا جائز ہے کہ انبیاء کا کیرکٹر اپنے اندر گونا گوں خصوصیات رکھتا ہے اور ممکن ہی نہیں کوئی مصور ان کا نقشہ تصویر میں دکھا سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر نہیں بلکہ فوٹو ہے اور یہ محض شکل ہے۔مصور کی غرض یہ ہوتی ہے کہ تصویر کے چہرے پر ایسے اثرات ڈالے جس سے اس انسان کے اخلاق پر روشنی پڑے اور انبیاء کے باطنی کمالات کا اظہار کوئی مصور نہیں کر سکتا بالکل ممکن ہے ایک مصور رسول کریم عملے کی تصویر کھینچے مگر آپ کے چہرے پر وحشت کا اثر ڈالے۔وہ تصویر تو ہوگی مگر لوگوں کے دلوں میں اس سے نفرت پیدا ہوگی۔حدیث میں جو تصویر کا ذکر آتا ہے اس سے مصور کی بنائی ہوئی تصویر ہی مراد ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فوٹو آپ کی صورت کا عکس ہے اور عکس کو تو وہابیوں نے بھی جائز تسلیم کیا ہے۔یہ ایسا ہی ہے جیسے شیشہ میں انسان اپنی شکل دیکھے اور اگر عکس نا جائز ہے تو پھر شیشہ دیکھنا بھی جائز نہیں ہونا چاہئے۔اسی طرح پانی میں بھی عکس آجاتا ہے مگر اسے کوئی ناجائز نہیں کہتا۔ان میں اور فوٹو میں فرق صرف یہ ہے کہ فوٹو تو انسان کی شکل محفوظ رکھتا ہے مگر شیشہ یا پانی کا عکس محفوظ نہیں رہتا۔“ (الفضل 14 / اپریل 1931 ) قیام توجہ کیلئے خاص وضع پر بیٹھنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سوال ہوا کہ یہ طریق جو صوفیوں نے بنایا ہوا ہے۔کہ توجہ کے واسطے اس طرح بیٹھنا چاہئے اور پھر اس طرح دل پر چوٹ لگانا چاہئے اور دیگر اس قسم کی باتیں کیا وہ جائز ہیں؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔یہ جائز نہیں بلکہ سب بدعات ہیں۔حَسُبُنَا كِتَابَ اللهِ ہمارے واسطے اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن شریف سلوک کے واسطے کافی ہے۔“ جمعہ کے دن مرنا (الحکم 10 اکتوبر 1905ء) بعض لوگ جمعہ کے دن مرنے کو میت کے ایمان کی علامت سمجھتے ہیں خواہ اعمال کچھ بھی ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا :۔”جمعہ کے دن مرنا، مرتے وقت ہوش قائم رہنا یا چہرہ کا رنگ اچھا ہونا۔ان علامات کو ہم کلیہ کے طور پر ایمان کا نشان نہیں کہہ سکتے کیونکہ دہر یہ بھی اس دن مرتے ہیں ان کا ہوش قائم اور چہرہ سفید ہوتا ہے۔“ نمودونمائش کے لئے بیوت الذکر میں آنا ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 433،432) | حضرت حذیفہ کی بہن بیان کرتی ہیں کہ حضرت رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطاب کرتے ہوئے فرمایا ! اے عورتو! تم چاندی کے زیور کیوں نہیں بنوا تیں ؟ سنو کوئی بھی ایسی عورت جس نے سونے کے زیور بنائے اور وہ انہیں فخر کی خاطر عورتوں کو یا اجنبی مردوں کو دکھاتی پھرتی ہو تو اس عورت کو اس کے فعل کی وجہ سے عذاب دیا جائے گا۔(سنن نسائى كتاب الزينة من السنن الكراهية للنساء فى اظهار الحلي والذهب) |