بدرسوم و بدعات — Page 2
پیش لفظ مجلس مشاورت 2009 ء کی تجویز نمبر 1 بدرسوم سے اجتناب کے بارہ میں تھی۔اس سے متعلقہ جو سفارشات حضور انور ایدہ اللہ نے منظور فرما ئیں ان میں ایک سفارش حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کے مندرجہ ذیل ارشاد پر مشتمل تھی: " نظارت اصلاح و ارشاد کو اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ جتنی رسوم اور بدعات ہمارے ملک کے مختلف علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔ان کو اکٹھا کیا جائے اور اس بات کی نگرانی کی جائے کہ ہمارے احمدی بھائی ان تمام رسوم اور بدعات سے بچتے رہیں۔“ (خطبہ جمعہ 09 ستمبر 1966 ء از خطبات ناصر جلد 1 صفحہ 384-385) اس ارشاد کی تعمیل میں ملک کے مختلف علاقوں میں پائی جانے والی رسوم اور بدعات کو اکٹھا کیا گیا ہے۔چونکہ ان رسوم اور بدعات کو اکٹھا کرنے کا مقصد یہ بیان کیا گیا ہے کہ ہمارے احمدی بھائی ان تمام رسوم اور بدعات سے بچتے رہیں اس لئے ان سے اجتناب کے متعلق دینی تعلیمات اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام وخلفاء کے ارشادات بھی اس کتاب میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔اللہ کرے کہ تمام احمدی ہمیشہ اپنے آپ کو تمام بد رسوم اور بدعات سے بچائے رکھیں۔ہم "بد رسوم کے خلاف علم جہاد بلند کرتے ہوئے ہمیشہ کے لئے ان کو خیر آباد کہہ دیں اور آنحضور علے کے بتائے ہوئے سید ھے اور آسان راستے پر چلنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین