ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 99 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 99

99 کے ساتھ ہی ان کا مشن جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کے سپرد کیا گیا تھا۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ان کی بشارتیں اور پیشگوئیاں حرف بہ حرف پوری ہوئیں۔حضرت عیسی علیہ السلام کا مقدمہ اور ایسی ہی دیگر باتیں اس کتاب کا موضوع ہیں۔چند ایک تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔ان تصاویر میں ایک تو حضرت مسیح علیہ السلام کی اپنی تصویر یعنی ان کا چہرہ اور ایک حضرت مسیح علیہ السلام کا کفن میں لپٹایا جانا وغیرہ تصاویر ہیں۔کتاب لجنہ اماء اللہ احمد یہ ہال میگزین لین صدر کراچی نے شائع کی ہے نہایت اچھا کاغذ اچھی کتابت اور اچھی گٹ اپ۔کتاب کا انتساب انہوں نے اپنے والد محترم میاں عبدالرحیم صاحب دیانت درویش کے نام کیا ہے۔جن کی بیت الدعا کی متضرعانہ دعا ئیں اور ذوق تحصیل علم ہر گام ان کے ساتھ ہیں۔یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ ہم نیک اور برگزیدہ ہستیوں کی زندگی کے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننے کی کوشش کریں۔اور ان کی خوبیوں کو جہاں تک ہماری استعداد اجازت دیتی ہے ہم اپنی زندگیوں پر وارد کریں اور نیکیوں کے حصہ دار بنیں۔(روز نامه الفضل ربوہ، ص 5، 17 دسمبر 1989ء)