ایک عزیز کے نام خط

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 46 of 144

ایک عزیز کے نام خط — Page 46

خود اپنی مرضی کا اظہار ہم پر کرے اور وہ طریق ہمیں کھول کر بتا دے جن کو اختیار کرنے سے ہم اس کی رضا کو حاصل کر سکیں۔اور ہونا بھی ایسا ہی چاہیئے کیونکہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت انسان کے دل میں رکھدی ہے تو لازم ہے کہ وہ انسان کو وہ طریق بھی بتائے جن پر چل کر انسان اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کر سکتا ہے۔ورنہ صورت یہ ہو جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کے دل میں ایک تڑپ پیدا کر دی لیکن اسے پورا کرنے کا کوئی طریق نہیں بتایا اور یہ اُس کے رحم سے بہت بعید ہے۔اس لئے جب سے انسانی دماغ اس قابل ہو ا ہے کہ اللہ تعالیٰ کہ محبت کا احساس کر سکے اس وقت سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہام اور وحی کا سلسلہ جاری ہے تا انسان کو اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کی راہیں سکھائی جاسکیں۔جوں جوں انسانی دماغ ترقی کرتا گیا، الہام اور وحی کی نوعیت میں بھی ترقی ہوتی گئی۔اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والی ہدایات میں بھی وسعت پیدا ہوتی گئی حتی کہ وہ زمانہ آگیا جب انسانی دماغ اور روح کامل شریعت اور ہدایت کے متحمل ہونے کے قابل ہو گئے اور کامل شریعت کا نزول صلى الله اس کامل انسان محمد مصطفے ﷺ پر ہوا جوسید ولد آدم اور اللہ تعالیٰ کا برگزید محبوب تھا۔اس کامل ہدایت نامہ کا نام قرآن کریم ہے اور اس کے اندر انسان کی اخلاقی اور روحانی ترقی کی کامل تعلیم موجود ہے۔الہام کی کیفیت الہام اور وحی کا سلسلہ کیا ہے اور اس کی نوعیت کیا ہے؟ یہ ایک لمبی بحث ہے لیکن ایک پہلو اس کا تمہیں صفائی سے ذہین نشین کر لینا چاہیئے کیونکہ اس سے متعلق اس زمانہ میں بہت سی غلط فہمی پیدا ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان پر اللہ تعالیٰ کی مرضی کا اظہار کرنے کے کئی طریق ہیں۔ان میں سے ابتدائی طریق تو رویائے صالحہ کا سلسلہ ہے کہ انسان مصفی خواب دیکھتا 46